Car invented to protect from accident

Advertisiments


 سٹاک ہوم(نیوز ڈیسک)سڑک پر ہونے والے حادثات میں ہر سال لاکھوں لوگوں کی جان جاتی ہے اور اس تلخ حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے سویڈن کی کمپرنی والوو نے ایک ایسی حیرت انگیز کار کی تیاری شروع کر دی ہے جو حادثے کا شکار نہیں ہو گی۔ اس پراجیکٹ پر چار سال سے تحقیق جاری ہے اور اسے Non-Hit Car کا نام دیا گیا ہے۔والوو کمپنی نے ایک خصوصی نظام Sensor Fusion کے نام سے تیار کیا ہے جو کیمرے، راڈار اور جی پی ایس سے لیس ہو گا اور کار کے اردگرد کی معلومات لے کر قریب موجود گاڑیوں کی سمت اور رفتار وغیرہ کا تجزیہ کر ے گا۔ یہ نظام ڈرئیور کو امکانی حادثے سے پانچ منٹ قبل ہی خبردار کر دے گا اور اگر ڈرائیور کوئی ایکشن نہین لے گا تو یہ نظام خود ہی گاڑی کا کنٹرول سنبھال کر سمت تبدیل کر دے گا یا ضرورت کے مطابق بریک لگا دے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2020 تک یہ گاڑیاں عوام کے لئے دستیاب ہوں گی۔

Advertisiments
Share on Facebook
Share on Twitter
Share on Google+
Tags :
Sponsored Ads

Related : Car invented to protect from accident